مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے حماس کے کارکن کو گرفتاری کے بعد رام اللہ اتھارٹی کے حوالے کر دیا

شیعیت نیوز: اسرائیل کےعبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم لہرانے والے فلسطینی رام اللہ اتھارٹی کو منتقل کیے گئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں عباس ملیشیا نے حماس کے پرچم لہرانے والے فلسطینیوں کا تعاقب کیا تھا۔ اس تعاقب کے دوران ایک فلسطینی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ عباس ملیشیا نے حماس کارکنوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے دستی بم پھینکے جس کے بعد وہ اندرون فلسطین فرار ہوگئے تھے۔

ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی حکام نے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد انہیں عوفر جیل منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے ان دونوں کو تفتیش کے لیے فلسطینی رام اللہ اتھارٹی کے حوالے کردیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے نامہ نگار گال برگر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے دو فلسطینیوں کی حوالگی عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کےدرمیان جاری سیکیورٹی تعاون کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی یلغار، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

دوسری جانب اطلس اسٹڈی سینٹر برائے جنرل رائے عامہ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس بھاری اکثریت سے جیت سکتی ہے۔

مرکز کی طرف سے رائے عامہ کے جائزے کے مطابق رائے دینے والے شہریوں کی اکثریت نے فلسطینی اتھارٹی پر غزہ کی پٹی کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کا الزام عاید کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائے عامہ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ میں سماجی بہبود کے فنڈز بند کرنا غزہ کے لاکھوں عوام کو اجتماعی سزا دینے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کوحقیقی مالیاتی بحران کا سامنا نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی میں جاری بحران کی ذمہ دار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حکومتی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دفاع القدس کے موقعے پر دشمن کو اپنی برتری ثابت کی ہے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی مجلس قانون ساز کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت سکتی ہے۔ اس کے علاوہ حماس صدارتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button