یمن

حقیقی فتح یمنی اور شامی عوام کی ہی ہے، یمنی سفیر علی صبری

شیعیت نیوز: شام میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بیرونی سازشوں پر حقیقی فتح یمنی اور شامی عوام کی ہی ہو گی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام میں یمنی سفیر نےاپنے ملک اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق عبداللہ علی صبری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں فریقوں میں بہت کچھ مشترک ہے،شام میں یمنی سفیر نے دمشق یونیورسٹی کے ثقافتی مرکز میں’’ یمن، آزادی کی موجودہ اور مستقبل کی جنگ ‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے موقع پر کہا کہ شام اور یمنی تعلقات میں بہت ساری مشترک چیزیں ہیں۔

یمنی سفیر نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد یمن پر جارحیت کے مرتکب ہورہے ہیں وہی شام میں بھی جرائم کے مرتکب ہیں ،تاہم دونوں ممالک کی عوام کی غیر ملکی سازشوں پر فتح یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا صیہونی جیل انتظامیہ پر قیدیوں کے خلاف منظم جرائم چھپانے کا الزام

عبداللہ علی صبری نے یمنی اور شامی عوام کے مصائب کو خطے میں صیہونی امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بیرونی مداخلت اور امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جس کے خلاف دونوں ممالک کے عوام مزاحمت کر رہے ہیں۔

یمنی سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن پر حملہ کرنے کا مقصد سٹریٹجک مقامات پر تسلط اور ملک کی دولت کو لوٹنا نیز اس کی خودمختاری اور آزادی کو غصب کرنا ہے۔

عبداللہ علی صبری نے یمن کے اتحاد اور پیشرفت کو روکنے کو جارحیت کا ایک اور ہدف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یمن نے ہمیشہ قابضین کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ اپنے ملک کو جارحین کا قبرستان بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button