ایک مومن عزادار کا علماء خطباء اور نوحہ خواں حضرات کے نام دردِ دل
شیعیت نیوز: ایک مومن عزادار نے علماء خطباء اور نوحہ خواں حضرات کے نام اپنا دردِ دل سوشل میڈیا پر نشر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ علیؑ جو اس پوری دنیا کے مال و متاع پر اپنے پھٹے ہوئے جوتے کو مقدم رکھتے تھے ان کے پرچارک گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے ساتھ وارد ہوں اور مداح ایسے پروٹوکول کی وڈیو پر بیک گراؤنڈ میںنوحہ "ہاں ناز سے کہتا ہوں میں ہوں حیدری پروانہ” اور قبضہ ہے ہمارالگا کر خوش ہوں تو اس سے بڑا المیہ اور کیا ہونا ہے۔
مجھے تو حیرت ہوتی ہے جب ایسی شان و شوکت کے حامل حضرات منبر پر چڑھ کر بتانے لگتے ہیں کہ علیؑ سوکھی روٹی پر گزارا کرتے تھے۔ جنابِ اعلیٰ! آپ لوگوں کی جیسی تربیت کریں گے وہ ویسا ہی ردِ عمل دیں گے۔ سوگ و عزاء کی مجالس کا ماحول اُسی طرح کے انتظامات کا متقاضی ہوتا ہے، کنسرٹ ٹائپ ماحول بنا کر آپ لوگوں سے تقاضہ کریں کہ وہ عزائی behavior پیش کریں تو یہ تھوڑا سا مشکل امر ہے۔







