اسرائیل آج ہر طرف سے میزائلوں میں گھرا ہوا ہے، شیخ قاووق

شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ تحریک کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ لبنان کی مزاحمتی صلاحیتوں کو بڑھانے میں حاج قاسم سلیمانی کا کردار بہت اہم تھا۔
شیخ قاووق نے اتوار کے روز بنت جبیل میں امام خمینی ثقافتی مرکز کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی صیہونی حکومت کے لیے ایک اسٹریٹجک اور وجودی خطرے کے خواب کو حقیقت بنانے میں کامیاب رہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نیکی گلے پڑگئی، مقتول سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عزادار گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک عدنان بڑی مشکل میں پھنس گئے
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل آج ہر طرف سے میزائلوں میں گھرا ہوا ہے، جہاں وہ تصور کرتا ہے اور جہاں وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔
المنار کے مطابق شیخ قاووق نے یہ بھی کہا کہ ایران کے قبضے کا جھوٹ بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور خطے میں اسٹریٹجک سطح پر اس کے برعکس نتیجہ نکلا۔
یہ بھی پڑھیں : سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے، جو خواتین کو انحراف، استحصال اور گناہوں سے بچا سکتا ہے، علامہ ساجد نقوی
لبنانی انتخابات اور امریکی اور یورپی سفارت خانوں کی شمولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم سفارت خانوں کے خلاف ہے، ان کے ایجنٹوں کے نہیں۔
امریکہ خطے اور لبنان میں اس کے ایجنٹس بحران کو جاری رکھنے اور اپنی سیاسی کامیابیوں کو حاصل کرنے کے لیے لبنانیوں کے مصائب سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔