اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین عبداللہیان کی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات

وزیراعظم نے کشمیر پر ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مسلسل حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے صدر رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین عبداللہیان نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کے پہلے دورہ پر خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کو افغانستان کی تازہ ترین اقتصادی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کو معاشی تباہی سے بچنے اور معاش کو بہتر بنانے کے لیے فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ غیر معمولی اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کو افغانستان کی مدد کے لیے کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا

وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں تعمیر نو اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے راستہ تلاش کریں۔ دو طرفہ تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر پر ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مسلسل حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے صدر رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہیان نے افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کے پاکستان کے فیصلے کو سراہا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایران کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نےملک بھر میں عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان کردیا

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین عبدالہیان نے ملاقات کی، جس میں اسٹریٹجک ماحول بالخصوص افغانستان کی صورتحال، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم بھی زیر بحث آیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے حامل دو برادر ہمسائے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون گذشتہ برسوں سے مضبوط ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button