اہم ترین خبریںدنیا

نائیجیریا میں سانحہ شہر زاریا کے شہداء کی چھٹی برسی کی تقریب

شیعیت نیوز: 2015 میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام کے سانحہ کے شہداء کی چھٹی برسی اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں منائی گئی۔

جس میں اس ملک کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے شیعیان اہلبیت علیھم السلام سمیت ملک کی نامور شخصیات اور شیعہ مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کے دوران اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا پیغام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حاضرین کے لئے نشر کیا گیا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر 2015ء کو نائیجیریا کے فوجیوں نے بے بنیاد الزامات کی بنا پر شہر زاریا میں واقع بقیۃ اللہ نا می امام بارگاہ پر حملہ کر دیا تھا۔ اس وحشیانہ حملہ کے نتیجے میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام میں مشغول سینکڑوں شیعیان اہلبیت علیہم السلام شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بھی اسی دن زخمی حالت میں زندان میں ڈال دیا گیا تھا اور انہیں انتہائی سخت شکنجوں میں زندان میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام، الحسکہ کے دیہی علاقوں میں مقامی لوگوں نے امریکی قبضے کے دو قافلوں کو روکا دیا

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد حملے میں شہید نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

نعیم راشد نے گولی لگنے کے باوجود سفید فام دہشت گرد کو غیر مسلح کرنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی تھی۔

نعیم راشد کے بیٹے بھی اس کوشش کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کیخلاف مزاحمت نہ کی جاتی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے غیرمعمولی اور دوسروں کے لئے اپنی جان کی پروا نہ کرنے والے لوگ تھے۔

یاد رہے کہ 2019 میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں سفید فام دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ سے 51 نمازی شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button