مذاکرات کی حامی عمران خان حکومت کے ارمانوں پر اُوس پڑ گئی، کالعدم ٹی ٹی پی نے سکیورٹی اداروں پر حملوں کیلئے نئی فورس بنا لی

17 دسمبر, 2021 12:58

شیعیت نیوز: پی ٹی آئی کی عمران خان حکومت کے ارمانوں پر اُوس پڑ گئی، کالعدم ٹی ٹی پی نے سکیورٹی اداروں پر حملوں کیلئے نئی فورس بنا لی۔70 ہزار بے گناہ شیعہ سنی پاکستانی مسلمانوں اور افواج پاکستان کے جوانوں اور اے پی ایس کےمعصوم بچوں کے قاتل طالبان دہشت گردوں نے حکومت کے مذاکرات اور معافی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئےنئی حملہ آور غازی فورس قائم کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علماء، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے ماورائے آئین جبری لاپتہ کیئے جانے سے اداروں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، علامہ ریاض نجفی

باخبر ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے غازی فورس کے نام سے اپنے خصوصی یونٹ کو متحرک کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ہر بڑے شہر میں پولیس یا سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہے۔ ایک حساس ادارے کی جانب سے اس حوالے سے انفارمیشن بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ فورس سکیورٹی اداروں بالخصوص پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے، کیونکہ پولیس دہشت گردوں کا آسان ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس مقابلہ، سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 عام شہری بھی جاں بحق

گذشتہ دنوں کے پی کے میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔ سندھ میں بھی پولیس کے تمام یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر یونٹس بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

11:59 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔