اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور انصار اللہ کا سعودی عرب میں ملک خالد ہوائی چھاؤنی حملہ

شیعیت نیوز: یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نےسعودی عرب کے جنوب میں واقع صوبے عسیر میں ملک خالد ہوائی چھاؤنی اور جیزان میں کئی اہداف کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

یمنی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ ملک کی میزائل اکائی نے ملک خالد ہوائی چھاؤنی اور جیزان میں کئی اہداف پر 5 بیلسٹک میزائی مارے ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف، سعودی اتحاد کے جرائم اور فضائی حملوں کے جواب میں یہ حملے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ یمن کا کلین سویپ آپریشن ، لڑائی مآرب کی تیل کی تنصیبات تک جا پہنچی

دوسری جانب یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی بمبار جہازوں نے صوبے صنعا، حجہ، مآرب اور تعز میں رہائشی علاقوں پر کئی بار حملے کئے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی بمبار طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور حجہ صوبے کے الطینہ علاقے پر دو بار بمباری کی۔ اسی طرح سعودی اتحاد کی فوج نے صوبے مآرب کے البلق، الجوبہ اور صرواح علاقوں پر بالترتیب 11، 5 اور 3 مرتبہ فضائی حملے کئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے تعز صوبے کے البرح علاقے پر 2 بار بمباری کی۔ اس حملے میں 1 بچہ اور 1 خاتون شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ کے مشرقی رہائشی علاقے ’حیس‘ پر بھی بمباری کی جس میں ایک ہی گھر کے 2 بچے شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔

غور طلب ہے کہ سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اسکے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس سے یمنی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد جنگ کے محاذ پر یمنی فورسز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد، ان دنوں یمن کے رہائشی علاقوں پر پہلے سے زیادہ حملے کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button