دنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان نے مسلم رکن الہان عمر کی جانب سے پیش کیے جانے والا اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پناہ گزین مسلمان ہونے کی حیثیت سے تنقید اور دھمکیوں کا سامنا کرنے والی ڈیموکریٹک کی رکن اسمبلی الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے خلاف بل امریکی کانگریس نے منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 219 نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 212 ووٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ڈرون طیارے روز بروز زیادہ ترقی یافتہ اور مہلک ہوتے جا رہے ہیں، جان کاربی

امریکی ایوان نمائندگان میں الہان عمر کو بل پیش کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک ری پبلکن رکن کانگریس نے اسکاٹ پیری نے الہان پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق کا الزام بھی لگایا تاہم بل منظور ہونے کے بعد اسکاٹ پیری کے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کردیئے گئے۔ بل کا نام ‘‘بین الاقوامی اسلاموفوبیا کا مقابلہ’’ ہے۔

یہ بل گذشتہ کئی ماہ سے ایوانِ نمائندگان کی اُمورِ خارجہ کمیٹی میں موجود تھا مگر حال ہی میں چند دنوں کے واقعات کے باعث بل پر دوبارہ بحث شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ جوائنٹ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

اس بل کا مقصد ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت ایک خصوصی نمائندے کا تعین کیا جائے جس کی تعیناتی صدر کریں گی۔ جو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو رپورٹ کر کے امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بل کا مقصد دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لانا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد امریکی محکمہ خارجہ میں خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی نمائندہ محکمہ خارجہ کو اسلاموفوبیا سے متعلق واقعات رپورٹ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button