لبنان

لبنانی قوم کو اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا

شیعیت نیوز: لبنانیوں کو آج اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا ہے جو لبنانی قوم کی معیشت اور معاش کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان ان دنوں علاقائی بحرانوں سے نبرد آزما ہےجن میں اقتصادی، سیاسی اور میڈیا ناکہ بندی بھی شامل ہے، جو رجعت پسند عرب حکومتوں کے مخالفانہ مؤقف کے نتیجے میں اس ملک پر مسلط کی گئی ہیں، جواپنی دشمنانہ پالیسیاں اپناتے ہوئے لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور اس ملک میں ایک مؤثر حکومت تشکیل نہیں ہونے دے رہے نیزیہ وجوہات لبنان میں دو وزراء کے استعفیٰ کا باعث بھی بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو اس کرب ناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے، جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا، وزیر اعظم عمران خان

قابل ذکرہے کہ ان سب کے علاوہ لبنان کو بین الاقوامی میدان میں بھی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثال کے طور پر امریکہ اور مغربی ممالک اس فتنہ کے ذریعے صیہونی حکومت کے مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے لبنانیوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا رہے ہیں جبکہ لبنان کے اندر، کچھ شخصیات اس ملک کی اہم تنصیبات اور وسائل کو یرغمال بنا رہی ہیں، عوامی املاک کو چوری کر رہی ہیں، بحران پیدا کر رہی ہیں اور قانون ساز اداروں کو بند کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اےپی ایس کے معصوم بچوں کےخون سے ہولی کھیلنے والے درندہ صفت عناصر انسانیت کے مجرم ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کے مقابلہ میں جن میں خشک و تر ایک ساتھ جلتے ہیں، جیسے جیسے پارلیمانی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، تمام علاقائی، بین الاقوامی اور ملکی عوامل لبنانی حکومت اور عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button