اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنا عوام کو خودکشیوں کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے، علامہ ناظرتقوی

علماء، خطباء اور ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کا ایس یو سی کے زیر اہتمام بھوجانی ہال کراچی میں عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنا عوام کو خودکشیوں کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے، علماء، خطباء اور ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بااثر شخصیات ہدایت خلجی کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، قومی اصلاحی کمیٹی کوئٹہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسنگ پرسنز کو بازیاب کروا کر ان کو ان کے ورثاء سے ملایا جائے، ہم کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں، ہم سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button