اہم ترین خبریںپاکستان

علماء، خطباء اور آئمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے، علامہ شبیرمیثمی

ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کےمرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نےایس یو سی کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، علماء کو چاہیئے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لئے علماء، خطباء اور آئمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری میں رکاوٹوں کےخلاف ایم ڈبلیوایم وفدکی ڈی جی رینجرز سندھ سے خصوصی ملاقات

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور ہم سب کو مل کر اس کی جغرافیائی حدود کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان سے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button