اہم ترین خبریںدنیا

امریکی افواج نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شامی شہریوں کا قتل عام کیا، امریکی انٹیلیجنس

شیعیت نیوز: امریکی انٹیلیجنس کے سابق اور موجودہ عہدے داروں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کے بعض موجودہ اور سابق عہدے داروں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ امریکی فوج میں موجود ایک خفیہ یونٹ نے کہ جو ان کے بقول شام میں داعش کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل رہا، بارہا شام کے عام شہریوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلن آنویل نامی ایک خفیہ دستہ دوہزار چودہ سے دوہزار انیس کے مابین بظاہر شام میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل تھا، مگر اس خفیہ دستے کے خونخوار امریکی دہشت گرد فوجیوں نے بارہا شام کے عام شہریوں منجملہ کھیتوں میں کام کر رہے کسانوں، راستہ چل رہے بچوں اور جنگ سے تنگ آکر محفوظ مقامات کی تلاش میں سرگرداں شامی کنبوں کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اہل بیت رسول ؐ کے مزارات اور نشانات کوبدعت کہہ کر مٹانے والے آل سعود نےبھارتی اداکارسلمان خان کے دست مبارک کے نشانات محفوظ کرلیئے

دوہزار سولہ سے دوہزار اٹھارہ کے مابین اس خفیہ دستے میں سرگرم امریکی فضائیہ کی انٹیلیجنس کے ایک سابق افسر نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ دستہ اپنے کام میں بڑے بے رحمانہ اور کارآمد انداز میں مہارت رکھتا تھا مگر اس نے بڑی تعداد میں برے حملے بھی کئے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں شام میں موجود امریکی دہشت گرد فوجیوں کے خلاف شامی عوام کی نفرت و ناراضگی میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں عوام نے اپنے علاقے میں گشت کر رہے امریکی دہشت گرد فوجیوں کا راستہ روک کر انہیں الٹے پاؤں واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button