اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ مآرب میں القاعدہ دہشت گرد تنظيم کے اڈے پر قبضہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ مآرب میں شدید لڑائی کے بعد القاعدہ دہشت گرد تنظيم کے اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔

یمنی فوج اور قبائل کی صوبہ مآرب کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ یمن پرمسلط کردہ جنگ میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے عناصر بھی سعودی عرب کی مدد کررہے ہیں۔

المسیرہ کے مطابق یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ مآرب کے علاقہ عبیدہ میں القاعدہ کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد اس کے اہم اڈے کری پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا تھا کہ صوبہ مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل اہم کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام مآرب کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں مآرب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی شکست کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

مآرب پر یمنی فورسز اور قبائل کے قبضہ کے نتیجے میں سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ ختم ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے خلاف بولنے والے بحرینی شہریوں کے ساتھ موروثی آل خلیفہ کا سلوک

دوسری جانب یمن پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے مآرب پر 25 بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبے مآرب کے صرواح ضلع پر 4 بار اور البلق علاقے کے الوادی ضلع پر 21 بار بمباری کی۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغرب میں واقع صوبے تعز کے ’مقبنہ‘ ضلع پر گزشتہ کچھ گھنٹوں میں شدید حملے کئے۔

اس سے پہلے سعودی فوج کی توپخانہ اکائی نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے ’شدا‘ پر حملے کئے جس میں ایک عام شہری شہید ہوگیا۔

دوسری طرف جارح سعودی اتحاد کی طرف سے یمن کے الحدیدہ میں جنگ بندی کی مخالفت جاری ہے۔ جارح سعودی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں 155 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

جنگ بندی کے دوران الحدیدہ کے الصلیف علاقے پر جنگی طیاروں نے حملےکئے، حیس و الجبلہ پر ڈرون طیاروں سے 5 حملے کئے گئے اور الحدیدہ پر شیلنگ کے علاوہ مسلسل جاسوس اور بمبار طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button