لبنان

لبنان میں فتحاوی گروپ کے ہاتھوں حماس کارکنوں کا قتل عام، تین شہید

شیعیت نیوز: لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے ایک رہنما کے جنازے کے جلوس پر تحریک فتح کے ایک مسلح فتحاوی گروپ نے حملہ کرکے جماعت کے کم سے کم تین کارکنوں کو شہید اور 10 کو زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن زاھر جبارین بھی شامل ہیں۔

حماس کے ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ایک گودام میں دھماکے میں شہید ہونے والے جماعت کے رہنما حمزہ ابراہیم شاہین کی نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں  حماس کے تین ارکان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس، جبل ابو صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

جنوبی لبنان میں ایک کیمپ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے حماس کے 3 ارکان مارے گئے۔ شہید ہونے والے حماس کارکنوں کی شناخت محمد طہ، عمر السھیلی اور حسین احمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

لبنان میں حماس کی قیادت کے ایک رکن رافت مرہ  جو جنازے میں شریک تھے نے الزام لگایا کہ فتحاوی گروپ کے عناصر نے سوگواروں پر گولی چلائی جب وہ قبرستان کے دروازے پر پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں جماعت کے تین کارکن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صور شہر کے شمالی ٹاور میں پیش آیا۔ واقعے میں جماعت کے چھ کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین ،نام نہاد عاشقان رسولؐ کی غیرت سو گئی

کیمپ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ جب جنازہ کیمپ میں حماس اور فتح کے مسلح عناصر کے قریب پہنچا تو سوگواروں کی طرف فائرنگ کی گئی۔ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کون کس پر گولی چلا رہا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں دونوں دھڑوں کے ارکان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button