سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف الجانی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی مقرر
حسنِ اتفاق ہی ہے کہ اس وقت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی کی ذمہ داری بھی آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر اور بزرگ عالم دین علامہ سید غلام شبیر بخاری کے ہی سپرد ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر عارف حسین الجانی کو ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی معاون سیکرٹری امورتنظیم سازی مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ولی عہد محمد بن سلمان کے ماڈرن سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد
مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے یہ فیصلہ عارف الجانی کی بہترین قومی خدمات، مذہبی جوش و ولولہ اور لگن کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔عارف الجانی نے اعتماد کے اس اظہار پر ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دیانت داری اور بھرپور جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور امریکا کی سرد جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان
حسنِ اتفاق ہی ہے کہ اس وقت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی کی ذمہ داری بھی آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر اور بزرگ عالم دین علامہ سید غلام شبیر بخاری کے ہی سپرد ہے اب عارف الجانی بھی ان کے معاون کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔