اربیل میں امریکی قونصل خانے اور فوجی اڈے الحریر میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں
شیعیت نیوز: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ کل رات اربیل میں امریکی قونصل خانے اور امریکی فوجی اڈے الحریر میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔
امریکی قونصل خانے اور امریکہ کے فوجی اڈے الحریر میں خطرے کی گھنٹیاں تقریبا 10 منٹ تک بجتی رہیں اور اربیل ائیر پورٹ سے طیاروں کی پروازیں بھی روک دی گئیں۔
ابھی تک اس کی وجہ بتائی نہیں گئی۔ جبکہ صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ 2 طیارے جو اربیل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کرنا چاہتے تھے انہوں نے بھی اپنا راستہ بدل دیا۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں دشمنوں کے خلاف مزاحمت کا راستہ جاری رکھا جائے گا، علی اکبر ولایتی
عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔







