سعودی عرب

جمال خاشقجی ہٹ اسکواڈ کے مشتبہ رکن کو پیرس ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

شیعیت نیوز: سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والی ٹیم کا مشتبہ رکن فرانس میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف سعودی عرب میں واقع شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر سعودی عرب اور بحرین کی ’’برج 22‘‘ نامی بحری مشق کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ہٹ اسکواڈ کے مشتبہ رکن خالد اید الوطیبی کو پیرس سے باہر چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص صحافی کے قتل کے الزام میں ترکی کو مطلوب 26 سعودی مشتبہ افراد میں سے ایک ہے۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ خالد جو کہ سعودی شاہی محافظ ہے اپنے نام سے ہی سفر کر رہا تھا جبکہ گرفتار کرنے کے بعد اسے عدالتی حراست میں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو 2018ء میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے متعلق الجزیرہ کے اینکر جمال ریان کا ٹوئٹ، سعودی شہزادہ ناراض

دوسری جانب سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں واقع شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر سعودی عرب اور بحرین کی’’برج 22‘‘نامی بحری مشق کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

الخلیج آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر ماجد بن ہزاع القحطانی نے بتایا کہ یہ مشق مشرقی سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز نیول بیس پر ’’جسر 22‘‘(پل 22) کے نام سے منعقد کی گئی ہےجس کا مقصددونوں ممالک کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے سلسلہ میں آپس میں میں تعاون کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور بحرین کی بحریہ کی مشترکہ مشق آپریشنل ہم آہنگی، حکمت عملی کی کارکردگی، صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کی کوشش ہے نیز اس میں سعودی فضائیہ کی شراکت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

سعودی مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر نے اعلان کیاکہ یہ مشق وقتاً فوقتاً دونوں ممالک کے درمیان منعقد کی جائے گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون، علاقائی آبی تحفظ، تصورات کے اتحاد اور مشترکہ تعاون کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button