اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والےملک عدنان کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعریفی سند سے نوازدیا گیا

حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک عدنان حسین کو23 مارچ2022 کو تمغہ شجاعت بھی سے بھی نوازاجائیگا۔

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو وزیراعظم ہاؤس بلاکر تعریفی سند عطا کردی، 23 مارچ کو تمغہ شجاعت بھی سے بھی نوازاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مذہبی جنونیوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل اور نذر آتش ہونے والے سری لنکن شہری
پریانتھا کمارکی جان بچانے کی کوشش کرنے والے راجکو انڈسٹریز کے پروڈکشن مینیجر ملک عدنان حسین کووزیر اعظم عمران خان نے خصوصی تعریفی سند سے نواز دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ اور شکریہ اداکیا

ملک عدنان حسین کو وزیر اعظم عمران خان نے پرائم منسٹر ہاؤس بلا کر خصوصی تعریفی سند ان کے حوالے کی اور ان کہ جذبے کی قدردانی بھی کی۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک عدنان حسین کو23 مارچ2022 کو تمغہ شجاعت بھی سے بھی نوازاجائیگا۔

ملک عدنان اسی راجکو انڈسٹریز میں ملازم ہیں جہاں سری لنکن شہری پریانتھا کماربحیثیت مینیجر ملازمت انجام دے رہے تھے ، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملک عدنان پرتشددہجوم سے سری لنکن شہری پریانتھا کمارکی جان بچانے کی کوشش میں خود بدترین تشدد کا نشانہ بن رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button