یمن

چوبیس گھنٹے میں سعودی جارح اتحاد کی الحدیدہ میں 267 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: یمنی ذرائع نے اس ملک کے صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارح اتحاد کی جانب سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 267 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی صوبے الحدیدہ میں وسیع پیمانہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رابطہ افسروں کے مرکز کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سعودی اتحاد نے یمن کے الحدیدہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 267 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کی مثال کے طور پر جنگی قلعوں کی تخلیق اور پانچ لڑاکا طیاروں اور جاسوس طیاروں کی پرواز کا حوالہ دیاجبکہ یمنی صوبے الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے راکٹ اور توپ خانے سے بمباری نیز مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کے 134 واقعات جنگ بندی کی دیگر خلاف ورزیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع اور آرامکو پر میزائل حملے

دریں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں مختلف مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق صنعا پر جارح سعودی عرب کی بمباری میں الاعناب محلے میں ایک پیٹرول پمپ اور گاڑیوں کی ایک پارکینگ تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کے مکانات اور دکانوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

الاعناب محلے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس حملے میں تین میزائل فائر گئے جس کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے دائرہ کار میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی کی کبھی پابندی نہیں کی ہے۔

تاہم ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل کےخلاف بڑے پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادر ی نے اب تک سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

اگر کبھی کیا بھی تو یمنیوں کو اپنا دفاع کرنے کے جرم میں آڑے ہاتھوں لیا ہے یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام پوری عالمی برادری کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں شریک سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button