ماڈرن ازم کے نام پر سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر جمعہ کے مقدس روز شرمناک کام کی انجام دہی کا فیصلہ

06 دسمبر, 2021 14:23

شیعیت نیوز:قابض آل سعود کے ہاتھوں جدیدیت اور روشن خیالی کے نام پر سرزمین مقدس حجازمیں شعائر اسلامی کی توہین اور احکام الہیٰ کی پامالی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔

آل سعود اور بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے شرمناک اقدامات کی فہرست میں ایک اور سرجھادینے والےعمل کا اضافہ کرلیا ہے۔ اب سرزمین وحی پر جمعہ کے مبارک دن شرمناک کام انجام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، شیعہ علماء کونسل کے اہم رہنما بھی ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملک میں روشن خیالی اور تبدیلی کانعرہ لگا کر خلاف شریعت اصلاحات لارہے ہیں تاکہ وہ امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرسکیں اور اس کیلئے وہ شریعت محمدی سمیت سرزمین مقدس کی حرمت کا خیال بھی نہیں رکھ رہے۔

اب سرزمین وحی حجاز مقدس (سعودی عرب) میں جمعے کے مبارک دن ایک اور کنسرٹ دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا جس میں بھارتی فلمی اداکار و اداکارائیں اور رقاصائیں پرفارم کرینگے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر سے فحش گلوکار اور رقاصائیں بھی اس کنسرٹ میں پرفارم کریںگی اور ان کنسرٹس میں شراب کا سر عام استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچیوں کا اغواء، ان کی نازیباویڈیوز بنانے والوں کوفوری کیفرکردارتک پہنچایاجائے، سابق صوبائی وزیر آغا رضا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ریاض سیزن نامی میلہ جاری ہے جس میں یہ تمام کنسرٹ اور دیگر حرام کام انجام دیئے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہی روشن خیالی کے نا م پر سعودی عرب میں کئی شراب خانے، سینیما اور نائٹ کلب کھولے جاچکے ہیں جبکہ نیوم نامی ایک جدید شہر بھی بنایا جارہا ہے جہاں ایسی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

8:28 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔