ایران اور پاکستان کا بحری تعاون گہرے اور اسٹریٹجک تعلقات کا باعث ہوگا

06 دسمبر, 2021 13:46

شیعیت نیوز: ایرانی آرمی کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین بحری تعلقات دو دوست، پڑوسی اور مسلم ممالک کے درمیان گہرے اور اسٹریٹجک تعلقات کا باعث بنیں گے۔

یہ بات کیپٹن قادر وظیفہ نے اتوار کے روز بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے پہلے نیول زون میں پاکستانی جنگی بحری جہاز کی آمد کی تقریب میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بحری تعلقات یقینی طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ خطے کی سیکورٹی کو خطے کے ممالک خاص طور پر دوست اور برادر اور مسلم ممالک خود فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم سلیمانی صرف مردِ میدانِ جہاد نہ تھے بلکہ مردِ میدانِ ولایت بھی تھے، سید ہاشم الحیدری

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں غیرعلاقائی فورسز کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کیپٹن قادر وظیفہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ اسٹریٹجک تعلقات اور سمندری دورے مزید گہرے ہوتے جائیں گے۔

پاکستانی جہاز کے کمانڈر ایڈمیرل ریحان نے کہا کہ پاکستانی بحریہ تین جنگی جہازوں پر مشتمل ہے جو اب ہم بندر عباس میں داخل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں ہماری موجودگی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں تلاش جاری ہے، صدر ابراہیم رئیسی

قابل ذکر ہے کہ آج کی صبح پاکستانی بحریہ تین جنگی جہازوں پر مشتمل بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے پہلے نیول زون میں لنگرانداز ہوگئی۔ اور 5 سے 8 دسمبر تک (4 دنوں تک) اس بندرگاہ میں موجود ہے۔

رواں سال پاک فوج کا یہ دوسرا دورۂ بندرعباس ہے۔ پاکستانی بحری بیڑے نے رواں سال 3 سے 6 اپریل تک بندر عباس کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے کا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

5:04 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔