اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کی صوبہ مآرب کے جنوب میں پیشقدمی جاری، جاسوس طیارہ تباہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج کی صوبہ مآرب کے جنوب میں سعودی عرب اور منصور ہادی کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے مآرب کے جنوب سے سعودی عرب کے کرائے کے فوجی فرار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مآرب کے جنوب میں یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اس علاقہ میں یمنی فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے روضہ جہم اور وادی ذنہ کے اطراف کے پہاڑوں کو آزاد کرالیا ہے۔

یمنی فوج کی پیشقدمی کے نتیجے میں سعودی عرب اور منصور ہادی کے کرائے کے فوجی علاقہ سے فرار ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز اس کامیابی کے بعد مآرب شہر سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن کے نہتے عربوں پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی پارلیمنٹ میں ہر 3 میں سے ایک خاتون رکن کو جنسی ہراسانی کا سامنا

دوسری جانب یمنی فورسزکے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب فوجی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کا جاسوس طیارہ سی ایچ 4 قسم کا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا سعودی عرب کا جاسوس طیارہ صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران کے درمیان المشیہ علاقہ سے اطلاعات جمع کررہا تھا جسے یمنی فورس نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ہر قسم کی بربریت اور جارحیت کام نہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button