آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے رہیں گے، فیصل المقداد

01 دسمبر, 2021 10:22

شیعیت نیوز: شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے عالمی روز کے حوالے سے مظلوم فلسطینی قوم، اپنے مستقبل کا خود تعین کرنے کے ان کے حق اور قدس شریف کے دارالحکومت پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی پرزور حمایت کی ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق فیصل المقداد نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ یہ بین الاقوامی دن ایک ’’عالمی پلیٹ‘‘ فارم میں بدل چکا ہے جو عالمی برادری کے ذہن میں فلسطینی امنگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ باقی رکھے گا۔

انہوں نے مسئلۂ فلسطین کو خطرات لاحق کرنے والے موضوعات کے تسلسل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف یہ کہ آج تک غاصب صیہونی قبضے کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہوئی بلکہ عرب سرزمین پر ناجائز قبضے اور عالمی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی پر بھی غاصب صیہونی حکام سے جواب طلب نہیں کیا جا رہا اور حتی یہ کہ امریکہ کی جانب سے مختلف عالمی فورمز پر اس غاصب صیہونی حکومت کی کھلی حمایت بھی کی جاتی ہے جس کا مقصد مسئلۂ فلسطین کا سرے سے خاتمہ کرنا ہے۔

فیصل المقداد نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ غاصب و قابض صیہونی حکومت کو حاصل ان ممالک کی شہ ہی درحقیقت قدس شریف میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں تیزی اور مغربی کنارے و گولان ہائیٹس کے اسرائیل کے ساتھ ملحق کئے جانے کا اصلی محرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں ایک بار پھر عوامی مظاہروں کا آغاز، پاور پلانٹ پر حملہ

انہوں نے کہا کہ عرب سرزمینوں پر قابض استعمار کی سیاست کے اصلی ارکان میں؛ ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر، سرکشی پر مبنی صیہونی نسل پرستانہ پالیسیوں کا نفاذ، فلسطینی و شامی عوام کے حقوق کی کھلم کھلا و منظم خلاف ورزی، مقبوضہ شہروں و دیہاتوں کا انہدام اور مقامی آبادی کی جبری بے دخلی پر مبنی جنگی جرائم کا ارتکاب شامل ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے عرب سرزمینوں و انسانی حقوق کے خلاف انجام پانے والے جارحانہ اقدامات و جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ شامی موقف غاصب صیہونی حکومت کے ایسے ہر فیصلے یا اقدام کی مخالفت پر مبنی ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ متصادم اور فلسطینی حقوق کے ضیاع کا باعث بنے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت کے حامی ممالک اس غیر قانونی حکومت کے مسلسل جرائم کے ذمہ دار اور ان جرائم کے تسلسل کا اصلی محرک ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی جانب توجہ کریں اور ناجائز قبضے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کے کھلم کھلا منصوبوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

1:50 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔