حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی

30 نومبر, 2021 12:24

شیعیت نیوز: آج منگل کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے ساتھ وہاں پرموجود فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

ہلال احمر فلسطین کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور اشک آور گیس کی شیلنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے۔ انہیں سینے اور پیٹ میں زخم آئے جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ سے 33 فلسطینی م گھنٹے سے بھی متاثر ہوئے۔

ادھر شرقی نابلس میں اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی تیاری کی۔ فلسطینی شہریوں نے مشرقی نابلس میں مترکمز اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی ۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملے اور حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار شریف پر دھاوے روز کا معمول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے وہ قابل مذمت ہے، علماء مسلمین

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے ذرائع  نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے بیت لحم شہر کی وسطی شاہراہ ’الصف‘ پر حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں۔

حملہ آور فوجیوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دسیوں افراد کو دم گھٹنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

قابض صیہونی افواج نے 23 سالہ نوجوان علی کو اس کے گھر کے قریب سے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے  شہر کا چاروں اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے معمولات زندگی تلپٹ ہو کر رہ گئے ہیں۔

1:16 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔