اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار میں شہید علامہ نواز عرفانی کی ساتویں برسی کا پُر نور اجتماع منعقد

شیعیت نیوز: ضلع کرم کے قبائلی عمائدین اور علماء نے کہا ہے کہ 7سال قبل اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے علامہ محمد نواز عرفانی کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

پاراچنار میں علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ شہید کے فرزند علی عرفانی، علامہ الطاف حسین و دیگر مقررین نے کہا کہ شہید ملت علامہ محمد نواز عرفانی عوام دوست خدمات اور ملک کی سلامتی، دفاعی پالیسی کی مالک شخصیت تھی مگر افسوس کہ ان کے قتل کے سات سال پورے ہوئے ابھی تک شہید عرفانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور یہ اسلام آباد انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی سعودی امداد ؟ حقیقت کھل گئی

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے برسی کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ دیگر ادارے پہاڑوں اور جائیدادوں کے تنازعات کے حل پر توجہ نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے روز بروز مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم میں پیواڑ اور گیدو قبائل کے تنازعہ کے تناظر میں گرفتار کئے جانے والے سینئیر صحافی سید نبی حسین الحسینی اور قبائلی مشر حاجی اصغر حسین کو گذشتہ شب رہا کردیا گیا۔

تحریک حسینی پاراچنار کے ذمہ داران کے مطابق دونوں اسیران کو گذشتہ شب رہا کیا گیا اور وہ خیر و عافیت سے اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سید نبی حسین الحسینی اور حاجی اصغر حسین 23 نومبر کو حراست میں لیکر بنوں اور پھر کوہاٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، تاہم مقامی قبائل اور کرم انتظامیہ کے مابین اس حوالے سے مذاکرات جاری رہے۔ جس پر انتظامیہ نے دونوں شخصیات کو رہا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button