یمن

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی دارالحکومت صنعاء اور الحدیدہ پر شدید بمباری

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پرآج صبح شدید بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح دارالحکومت صنعاء کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ روز بھی سعودی عرب نے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخي شکست کا سامنا ہے اور وہ اس شکست سے بچنے کے لئے یمن کی شہری آبادی کو اپنے مجرمانہ ہوائی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، دیالہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ٹاسک فورس کے 6 اہلکار زخمی

دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 119 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 119 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اسی طرح جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز صوبہ مآرب اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بھی حملے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : انجمن علمائے یمن کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button