مقبوضہ فلسطین

ایران فلسطینی امنگوں کا پاسبان اور صیہونی حکومت اسرائیل کا دشمن ہے، زیاد النخالہ

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن (11 تا 21 مئی 2021ء) کے بعد فلسطینی مزاحمتی محاذ نے نہ صرف اپنی عسکری طاقت کو دوبارہ بحال کر لیا ہے بلکہ مقامی سطح پر اسلحہ جات کی مسلسل تیاری کے ذریعے اپنے زرادخانوں کو بھی پر کر لیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ آج فلسطینی مزاحمتی محاذ چھوٹے اسلحے سے لے کر بڑے اسلحے اور ڈرون طیاروں تک سب کچھ غزہ کے اندر ہی تیار کر رہا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے کمانڈر شہید بہاء ابوالعطاء کی دوسری برسی کے موقع پر عرب ٹیلیویژن چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں زیاد النخالہ نے کہا کہ شہید ابوالعطاء نے اپنی زندگی کے دوران انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ہم ان کے رستے پر چلتے رہیں گے اور ان کی شہادت کے جواب میں سرایا القدس کی جانب سے انجام دیئے جانے والے ’’صیحۃ الفجر‘‘ مزاحمتی آپریشن جیسے بھرپور جواب، غاصب صیہونی حکومت کو دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں غاصب صیہونی یہودیوں کا کوئی مستقبل نہیں، محمود الزہار

جہاد اسلامی کے سربراہ نے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران فلسطینی امنگوں کا پاسبان اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کا دشمن ہے جبکہ یہ ایرانی مؤقف کبھی نہ بدلے گا۔

زیاد النخالہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یمن کی مزاحمت کار قوم بھی فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی محافظ ہے۔

دوسری جانب کل بروز جمعہ کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button