یمن

امریکہ کے خصوصی نمائندے کی جانب یمن کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش کا انکشاف

شیعیت نیوز: خبری ذرائع نے یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے یمن کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹم لیندرکنگ نے کل یمن کے آلہ کار گروہوں سے ملاقات کے دوران یمن کو جنوبی اور شمالی حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر طیب اردوغان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کے درمیان ملاقات

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے شمالی علاقوں میں امریکہ کی جانب سے فوجی اثرو نفوذ میں ناکامی کے بعد اب واشنگٹن نے یمن کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکہ کا سازشی منصوبہ ایسے میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی کونسل کے صدر عیدروس الزبیدی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے یمن کو تقسیم کرنے کے فارمولے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سرزمین مقدس پردینی اقدار مٹاکر فحشاء و منکرات کی ترویج سے آل سعود کا مکروہ کردار امت مسلمہ کے سامنے عیاں ہو چکا ہے،علامہ مقصودڈومکی

واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ لویڈ آسٹن نے ابھی حال ہی میں منامہ سیکورٹی اجلاس میں اس بات کی جانب اشارہ کئے بغیر کہ یمن میں جنگ شروع کرنے والا سعودی عرب ہے اور اس نے اس سات سالہ جنگ میں ہزاروں یمنی شہریوں کو قتل اور زخمی کیا ہے، کہا تھا کہ یمنی فوجی جنگ اور سعودی عرب پر حملہ بند کریں۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک لاکھوں یمنی شہید، زخمی اور دسیوں لاکھ بےگھر و دربدر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button