عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی بڑی دہشت گردانہ کارروائی ناکام

26 نومبر, 2021 12:16

شیعیت نیوز: عراق میں داعش نے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام رہا۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کی بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں سے بھرے 3 خفیہ گوداموں سے بھاری مقدار میں جدید قسم کے ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر کے بغداد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ داعش نے ان ہتھیاروں سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں افغان ہزارہ برادری کے عمائدین کا ایک بار پھرطالبان کی حمایت کا اعلان

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے قافلے میں شامل متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔

مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا صابرين نیوز کے مطابق ’’اولیاء الدم‘‘ نامی مزاحمتی گروہ نے اس حوالے سے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے کی تیار ویڈیو فوٹیج عنقریب جاری کر دی جائے گی۔

3:33 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔