اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی سائبر کرائم ونگ نے دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا سراغ لگایا

اس سے ایک بات اور ثابت ہوجاتی ہے کہ کالعدم تکفیری وناصبی دہشت گرد تنظیموں سمیت پاکستان کے سائبر کرائم ونگ کو بھی دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی واضح شناخت ہوگئی ہے تبھی وہ اتنی پھرتی دکھاتے ہوئےیوٹیوب اور فیس بک انتظامیہ پر دباؤ ڈال کران نوحوں اور پیجز کو بلاک کروانے میں مصروف ہیں۔

شیعیت نیوز: پاکستانی سائبرکرائم ونگ نے دشمنان حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا سراغ لگایا ، ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ نے دشمنانِ دختر رسولؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نشاندہی کے بعد تکفیری وناصبی تنظیموں کے سوشل میڈیا ونگز کی پرزور شکایت پر یوٹیوب اور فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کرکے دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے خلاف نشرہونے والے نوحے اور کلام فوری طور پر بلاک کروادیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب اور فیس بک جنہیں سوشل میڈیا کے بڑے اہم اور باآسانی عوامی رسائی رکھنے ہونے والے ذرائع کہا جاتا ہے پر موجود ایسے نوحے اور کلام فوری بلاک یا بینڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جن میں پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی لاڈلی اکلوتی صاحبزادی اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی زوجہ محترمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دشمنوں اور قاتلوں کے خلاف اشعار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جبری طور پر لاپتہ سینئر صحافی و سابق رہنما آئی ایس او سردار تنویر بلوچ کی ضمانت منظور

یوٹیوب انتظامیہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں میثم عباس کے شہرہ آفاق نوحے لعنت بردشمن ِ زہراؑ اور فیس بک انتظامیہ اور یوٹیوب نے معروف شاعر ومنقبت خواں میر سجاد میر کے فیس بک پیج اوریوٹیوب چینل پرایک ویڈیو کلپ کو اسی عنوان سے موجود کلام کے سبب بلاک کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ یوٹیوب انتظامیہ نے میثم عباس کے نوحے کو بلاک کرنے کے بعد اس چینل پر یہ پیغام لکھا ہے کہ یہ مواد اس ملک کی حکومت کے کہنے پر بلاک کیا گیا ہے ۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ پاکستان میں فعال تکفیری کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور ناصبی دہشت گرد تنظیم تحریک لبیک کے بیرونی فنڈڈ سوشل میڈیا ونگز کی جانب سے مسلسل شکایت پر یہ نوحے اور پیج بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

اس سے ایک بات اور ثابت ہوجاتی ہے کہ کالعدم تکفیری وناصبی دہشت گرد تنظیموں سمیت پاکستان کے سائبر کرائم ونگ کو بھی دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی واضح شناخت ہوگئی ہے تبھی وہ اتنی پھرتی دکھاتے ہوئےیوٹیوب اور فیس بک انتظامیہ پر دباؤ ڈال کران نوحوں اور پیجز کو بلاک کروانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک حاملہ خاتون جو اپنے مجاہد شوہر کے ہمراہ شہید ہوئی

لیکن ہمارے پھرتیلے سائبر کرائم ونگ کو یوٹیوب فیس بک اور دیگر زرائع پر تکفیری و ناصبی سوشل میڈیا ونگز کی جانب سے پھیلایا جانے والا توہین رسولؐ ، توہین اہلبیتؑ، توہین جناب سیدہ ؑ ، توہین امام مہدی ؑ پر منبی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا مواد نظر نہیں آتا جسے وہ بلاک کرواسکیں ۔ تاریخ کے وہ کردار جو جناب سیدہؑ کی مظلومانہ شہادت کے ذمہ دار ہیں اب چودہ سوسال بعد پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں، یہ پابندیاں ان کی رسوائی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بے نقاب کرنے کا جو بیڑا ہمارے شعراء و منقبت خوانوں نے اٹھایا تھا الحمد اللہ اب اس کار خیر میں خود سائبر کرائم سیل بھی شامل ہوگیا ہے کیوں کہ اس پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر لعنت و پھٹکار میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کو دشمنانِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے تعارف اور ان کی کھوج کی جستجو بھی بڑھ گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button