جبری طور پر لاپتہ سینئر صحافی و سابق رہنما آئی ایس او سردار تنویر بلوچ کی ضمانت منظور

25 نومبر, 2021 13:16

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کے قانون شکن اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے سینئر صحافی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی رہنما سردار تنویر حیدر بلوچ عرف ڈاکٹر ریحان ولایتی کی بلوچستان ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرلی ، سردار تنویر حیدر بلوچ رہائی پاکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 30 مارچ 2021 کی شب آئی ایس او کے سابق چیف اسکاؤٹ ، کالم نگار اور سینئر تجزیہ کارسردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)کو قانون کے نفاذ کے نام پر قانون کو پیروں تلے روندنے والے اہلکاروں نے رات 2 بجے ان کے گھر سے اٹھا کر اغواء کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک حاملہ خاتون جو اپنے مجاہد شوہر کے ہمراہ شہید ہوئی

سردار تنویر حیدر بلوچ کو سرگودھا میں ان کے آبائی گھر سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتا کیا گیا ، واضح رہے کہ سردار تنویر بلوچ(ڈاکٹر ریحان ولایتی) کالم نگار اور سینئر تجزیہ نگار ہیں۔دو دہائیوں قبل امامیہ اسکاوٹنگ کے چیف رہ چکے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال تھے۔

5 ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد 30 اگست 2021 کوسردار تنویربلوچ کی گرفتاری بلوچستان کے لورالائی جیل میں ظاہر کی گئی۔ بعد ازاں بلوچستان ہائی کورٹ میں ان کے کیس کی پیروی کا آغاز کیا گیا اور تقریبا 3 ماہ کی قانون کارروائی کا سامنا کرنے کے بعد آج 25 نومبر 2021 کو بلوچستان ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

10:04 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔