کراچی سے ایران جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 2 افراد شہید ،12 زخمی
شیعیت نیوز: زائرین کو کراچی سے ایران لے جانے والے قافلہ المرتجز کی بس کو نادرن بائی پاس کے قریب حادثہ 2 افراد شہید 13 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی زائرین کوایران جانے والے قافلہ المرتجز کی کی بس اور ٹرک میں نادرن بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک مسافرہ خاتون اوربس ڈرائیورشامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک خاتون اور 1 مردشہید اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 6 خواتین شامل ہیں جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ پاکستان کا ایسا بہادر ونڈر شہید جیسے امریکی کمانڈوز نے اہلیہ سمیت بے دردی سے شہید کیا
1۔نام۔غلام علی ولد غلام قادرعمر تقریباً 25 سال زخمی
2۔نام۔مرید علی ولد مہابیر علی عمر ۔تقریباً 45 سال زخمی
3۔نام۔خورشید زوجہ مرید علی عمر تقریباً 45 سال زخمی
4۔نام۔ آ منہ دختر مرید علی عمر تقریباً 17 سال زخمی
5۔نام۔ اظہر مہدی ولد مرید علی عمر تقریباً 21 سال زخمی
6۔نام۔ نامعلوم ولد نامعلو م عمر تقریباً 45 سال زخمی سیریس کنڈیشن
7۔نام۔ نجمہ زوجہ تقی عمر تقریباً 62 سال زخمی
8۔نام۔ تقی ولد کرار حسین عمر تقریباً 70 سال زخمی
9۔نام۔سبیقہ عباس زوجہ حسین عباس عمر تقریباً 56 سال زخمی
10۔نام۔ رانا زیدی زوجہ رئیس حیدرعمر تقریباً 45 سال زخمی
11۔عالے رضا ولد اقبال رضاعمر تقریباً 50 سال زخمی
12۔نام شبانہ ولد رحیم عمر تقریباً 48 سال زخمی
13۔نام۔ نامعلوم عمر تقریباً 35 سال( شہید مرد)
14۔نام۔ نامعلوم عمر تقریباً 30 سال( شہید عورت)







