ملت جعفریہ پاکستان کا ایسا بہادر ونڈر شہید جیسے امریکی کمانڈوز نے اہلیہ سمیت بے دردی سے شہید کیا
شیعیت نیوز: امام زمانہ عج کا سچا ناصر۔۔۔شہید علی ناصر صفویؒ اور اس کی زینبیؑ کردار کی حامل اہلیہ کی مظلومانہ شہادت کو 21 برس بیت گئے۔
شہید ناصر صفویؒ اور انکی اہلیہ کو 25 نومبرسن 2000عیسوی کی نصف شب کو پاکستانی آرمڈ فورسزکے اہلکاروں اور امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی سفاکانہ انداز میں چکوال ڈسٹرکٹ کے علاقے جوہرآباد میں شہید کر دیاگیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق شہیدعلی ناصر صفویؒ ملت جعفریہ پاکستان کے وہ پہلے عظیم ، بہادر اور نڈر شہید ہیں جنہیں امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیا بلکہ انکی زوجہ محت مہ بھی اس سفاک آپریشن کے دوران شہید کر دی گئیں اور اپنے پیچھے دو معصوم بچیاں اور ضعیف والدہ کو اللہ اور محمدؐ و آل محمدؑ کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنماعلامہ ناظرعباس تقوی نے نااہل عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا
باوثوق ذرائع نے شیعیت نیوز کو بتایا کہ، شہید ناصر صفویؒ کے خلاف پورے آپریشن کی سی آئی اے کی ہائی کمانڈ نے براہ راست نگرانی کی اور انکی خواہش تھی کہ شہید صفویؒ کو زندہ گرفتار کیا جاسکے لیکن غلام مولاحسین ؑنے اپنے آقا کی سنت پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا لیکن ظالموں کے ہاتھوں ذلت و رسوائی قبول نہ کی۔
شہید ناصر صفویؒ اور انکی اہلیہ کی بے رحمانہ و مظلومانہ شہادت کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی بڑی بڑی تنظیموں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تھی ۔ شہید ناصر صفویؒ اور انکی اہلیہ کا جنازہ ہسپتال میں کئی گھنٹوں تک لاوارثوں کی طرح پڑا رہا، مگر ملت جعفریہ کی کسی بڑی اور نامور شخصیت نے ناصر صفوی کے جنازہ تک میں شرکت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر ، آج مادر وطن کے دو عظیم بہادرسپوتوں فلائنگ آفیسرز مریم مختار اور نادعلی کاظمی کا یوم شہادت ہے
بے حسی کی انتہاء تو یہ ہے کہ آج 21برس گزرنے کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی تنظیمیں ، خواص اور ادارے آج بھی اس عظیم سپوت کی شہادت سے متعلق بات کرنے سے گریزاں ہیں ۔







