اہم ترین خبریںیمن

امریکہ کی جانب سے یمن کا محاصرہ جنگی جرائم ہے، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یمن کا محاصرہ جنگی جرائم ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملک کا محاصرہ جنگی جرائم ہے جس نے 2 کروڑ پانچ لاکھ سے زائد یمنیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

انہوں نے منگل کی شام یمن میں اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر ویلیم ڈیوڈ گریسلی سے ملاقات میں یہ بات کہی۔

انہوں نے تاکید کی کہ جارح ممالک اور ان میں سرفہرست امریکہ ، ماضی میں کئی بار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنا چکے ہيں اور اس کے بعد وہ اس ملک میں نئے نمائندے بھیجنے کی کوششوں میں مصروف ہيں۔

یمن کے اس سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی- اماراتی جارح اتحاد خاص طور پر امریکہ پر دباؤ ڈالے تاکہ یمن کا محاصرہ ختم ہو اور الحدیدہ بندرگاہ پر ایندھن آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں : رضاکار فورس بسیج ایک مذہبی فکر ہے اور یہ آزادی اور فلاح و بہبود کی عکاسی کرتی ہے

دوسری جانب سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر الحدیدہ کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے ان حملوں میں صوبہ الحدیدہ کے مشرقی علاقے حیس پر بمباری کی اور محمود عبدالله شریان کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔

اس سے قبل یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 116 مرتبہ حملے کر کے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارح سعودی اتحاد روزانہ یمنی شہروں اور دیہاتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بناتاہے۔

میڈیا ذرائع نے مغربی یمن میں صوبہ الحدیدہ کے ساحلوں کی جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشقدمی کی خبر دی ہے۔

سوئیڈن میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے الحدیدہ میں جنگ بندی نافذ ہے تاہم سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button