اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی’’ تنہا گریہ کن ‘‘ کتاب پر تقریظ کی رونمائی

شیعیت نیوز: اکرم اسلامی کی کتاب ’’ تنہا گریہ کن ‘‘ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تقریظ تحریر کی ہے جس کی آج وحدت ہال میں رونمائی کی گئی ہے۔

جہاد و مزاحمت ادبیات کی گيارہویں تقریب اور ہفتہ کتاب و مطالعہ کی مناسبت سے وحدت ہال میں شاندار تقریب منعقد ہوئی ، اس تقریب میں شہداء کی ماؤں اور دفاع مقدس کے بارے میں کتابوں کے مصنفین کو خراج عقیدت پیش کیا گيا۔ اس موقع پر اکرم اسلامی کی کتاب ’’ تنہا گریہ کن ‘‘ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریظ کی رونمائی بھی کی گئی۔

اکرم اسلامی نے اس کتاب میں مسلط کردہ جنگ اور اس کے بعد کے حالات کے بارے میں شہید معماریان کی ماں اشرف سادات منتظری کی زندگی کو روایت کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی تقریظ میں تحریر کیا ہے کہ ’’میں نے ذوق و شوق اور عطش کے ساتھ اس کتاب کا مطالعہ کیا اور اس کتاب میں ہر چیز ارفع و اعلی پایا ہے۔ ملک و قوم کے لئے یہ بہت بڑا اور عظیم سرمایہ ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے خلاف برطانوی فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف جرم ہے، عزیز دویک

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کا کہنا تھا کہ رواں ایرانی سال کے اختتام تک تین نئے فلوٹس ہماری بحری فورس میں شامل کیے جائیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ ایران انتہائی اہم جغرافیائی پوزیشن کا مالک ہے اور اسی اہمیت کے پیش نظر پچھلے ایک سال کے دوران علاقے میں امریکہ کے ساتھ متعدد بار ہمارا ٹکراؤ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ کے بہت سے واقعات کی خبریں سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔ البتہ اس عرصے میں ایران نے کم سے کم چھے بار امریکہ کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے کمانڈر نے بحیرہ عمان میں روکے گئے تیل بردار بحری جہاز کے بارے میں کہا کہ یہ جہاز ایرانی تیل چوری کرکے لے جارہا ہے اور امریکی میرین اس کی سرپرستی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے تین نومبر کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے، امریکی فوج کے ذریعے ایرانی تیل کی چوری اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button