اہم ترین خبریںعراق

حشدالشعبی کا سامراء کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے سامراء کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے بدھ کو سامرا کے شمال مغرب میں واقع صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد شمال مغربی سامراء سے داعش کی باقیات کا صفایا کرنا ہے۔

حشدالشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل بھی سامراء میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے لیکن اس تازہ کارروائی کا مقصد داعش کی باقیات کا مکمل صفایا کرنا ہے۔

کچھ دنوں پہلے عراقی ذرائع نے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف حشدالشعبی کے آپریشن کے مکمل ہونے کی خبر دی تھی۔ حشدالشعبی کے جوانوں نے صوبہ الانبار کے ساڑھے سات ہزار مربع کلومیٹر رقبے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے ساتھ ہی بہت سے مشتبہ عناصرکو شناخت کرکے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق عدالتی کمیٹی کی جانب سے الیکشن شکایتوں کا جائزہ مکمل کئے جانے کا انتظار

حکومت عراق نے دسمبر دوہزار سترہ میں اس ملک کے تمام مقبوضہ علاقوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لینے کا اعلان کیا تھا لیکن داعش کے باقی بچے عناصر چھوٹے چھوٹے گروہوں کی صورت میں دیالی، الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں کے صعب العبور علاقوں میں چھپ گئے تھے اور گاہے بگاہے اکا دکا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔ عراقی فوج اس ملک سے داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے مسلسل فوجی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔

دوسری جانب بغداد کی آپریشنل کمانڈ کے سربراہ نے ایک بیان میں جنوبی بغداد میں ہتھیاروں کے ایک خفیہ گودام کا پتہ لگا کر اسے ضبط کرنے اور تین مشکوک دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبردی ہے۔ اس بیان میں اس بات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے یا کہاں سے ہے۔

درایں اثنا عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں اور انٹیلیجنس نے صوبہ نینوا میں داعش کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button