عراق

عراق عدالتی کمیٹی کی جانب سے الیکشن شکایتوں کا جائزہ مکمل کئے جانے کا انتظار

شیعیت نیوز: عراق کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مزید بیلٹ باکس کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے،جسے وہ عدالتی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا۔

عراقی الیکشن کمیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حسن سلمان نے بدھ کو کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور عدالتی کمیٹی کی جانب سے شکایتوں کا جائزہ مکمل کئے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔

عراق کے الیکشن کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ جن ایک سو آٹھ بیلٹ باکس کے ووٹوں کی گنتی ہاتھوں سے انجام پائی تھی ان میں آٹھ بیلٹ باکس کے ووٹ کینسل کردیئے گئے تھے جن کے بارے میں لازمی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ انھیں کینسل شمار نہیں کرنا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں ترکی کی فوجی چھاؤنی پر چار میزائلوں سے حملہ

عراق کے الیکشن کمیشن نے زور دے کر کہا کہ ان معاملات کے نتائج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے جائیں گے جسے وہ عدالتی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا اور پھرعدالتی کمیٹی کوئی حتمی فیصلہ کرسکے گی۔

عراق میں دس اکتوبر دو ہزار اکیس کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اس ملک کی اکثر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے اعتراض کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور نتائج کے اعلان میں شفافیت کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button