مشرق وسطی

شام پر اسرائیلی فوج نے میزائل حملہ کیا، شامی فوج نے ناکام بنادیا

شیعیت نیوز: شام پر اسرائیلی فوج نے میزائل حملہ کیا جسے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

صیہونی حکومت نے بدھ کی صبح دمشق کے جنوب میں ایک علاقے پر میزائل سے حملہ کیا۔

نیوز ایجنسی سانا کے مطابق صیہونی دشمن نے رات 12:45 پر مقبوضہ جولان سے دمشق کے جنوب میں ایک عمارت پر دو میزائل مارے۔

ان میں سے ایک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس عمارت پر اسرائیلی فوج نے میزائل حملہ کیا وہ خالی عمارت تھی اس میں کوئی نہیں رہتا تھا۔

اس حملے کے تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

صیہونی فوج حالیہ برسوں میں دمشق سمیت شام کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر رہی ہے جن میں زیادہ تر حملے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکارہ بنا دئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سامراج طاقتیں ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں

دوسری جانب مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی صوبے الحسکہ کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے قابض امریکی فوج کے ایک قافلے کا رستہ کاٹ دیا ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق الحسکہ کے گاؤں تل احمد کے رہائشیوں نے سرکاری فوج کی مدد سے غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا رستہ روک کر اسے الٹتے پیروں واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ متعدد بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل تھا جو انواع و اقسام کے اسلحے کے ساتھ ليس ہونے کے باوجود بھرپور عوامی مزاحمت کے جواب میں عقب نشینی پر مجبور ہو گیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی الحسکہ کی عوام کی جانب سے قابض امریکی فوج کی غیرقانونی نقل و حرکت کے جواب میں مزاحمت پیش کی جاتی رہی ہے جبکہ آخری مرتبہ حسکہ کی عوام کی جانب سے الحسکہ،الرقہ،حلب ہائی وے پر امریکی چیک پوسٹ کی غیرقانونی تعمیر ناکام بنا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button