مایہ ناز علمی شخصیت ،قومی سرمایہ،گوہر نایاب علامہ شیخ محمد حسن فخرالدین اعلی اللہ مقامہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

16 نومبر, 2021 11:23

شیعیت نیوز:مایہ ناز علمی شخصیت ،قومی سرمایہ،گوہر نایاب، انتہائی محنتی اور درد ملت رکھنے والے عالم محقق، مناظر،درجنوں کتب کےمولف بے بدیل خطیب، حضرت حجه الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن فخرالدین اعلی اللہ مقامہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی میں علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، مذہبی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرحوم کو قبرستان وادی حسینؑ میں سپردلحد کیا گیا۔

مرحوم حجه الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن فخرالدین اعلی اللہ مقامہ انگنت کتب کے مؤلف تھے ۔ان کی المعجم الکبیر فی اسماء الرجال فقط 40جلدوں پر مشتمل ہےان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے الله ان کی مغفرت اور درجات کو بلند فرماآمین۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، میرجاوہ بارڈر پر ’’زائر سرائے آستان قدس رضوی‘‘جیسے بڑے منصوبے کا افتتاح

مرحوم کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن فخرالدین نجفی کے انتقال پر تعزیت عرض کرتا ہوں۔ مرحوم شیخ فخرالدین ایک بلند پایہ محقق ، ادیب اور مؤلف تھے۔غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔اللّٰہ پاک مرحوم علامہ شیخ حسن فخرالدین نجفی کو شفاعت محمد و آل محمدﷺعطا فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

12:46 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔