پاکستانی زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، میرجاوہ بارڈر پر ’’زائر سرائے آستان قدس رضوی‘‘جیسے بڑے منصوبے کا افتتاح
شیعیت نیوز: زمینی سفر کرنے والے زپاکستانی زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، میرجاوہ بارڈر پر ’’زائر سرائے آستان قدس رضوی‘‘جیسے بڑے منصوبے کا افتتاح۔حرم امام رضا ؑ اور اس سے منسلک پراجیکٹس کا انتظام سنبھالنے والے ادارے آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستان ایران کے بارڈر میر جاوہ میں "زائر سرائے آستان قدس رضوی” کا افتتاح کردیا گیا۔
آستان رضوی نیوز کے مطابق آج ظہر کے وقت آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی، سیستان اور بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مصطفی محامی ، صوبے کے گورنرحسین مدرس خیابان اور دیگرحکام کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کی تعمیر کردہ ’’زائر سرائے‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا گيا۔
پاکستانی زائرین کیلئے حرم امام رضاؑ کی جانب سےبنائے جانے والے اس زائر سرائے کو5100 مربع میٹر پر تعمیرکیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر 15; Eduardo Anelli کا یوم شہادت،ایسا شہید جس کی پیشانی پر امام خمینی (رہ) نے بوسہ دیا
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراستاد محمد حسین استاد نے کہا کہ 5100مربع میٹر پر تعمیر شدہ یہ عمارت جس میں آرام و آسائش کےکا سامان موجود ہے، اس لئے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی زائرین جو امام رضا (ع) کے حرم کی زیارت کے لئے آتے ہیں ان کی اچھی طرح میزبانی کی جاسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ’’ زائر سرا‘‘ پورے سال امام رضا علیہ السلام کے روضے کے خدام کی مدد سے زائرین کی میزبانی کرتا رہے گا اور یہ خدمات اس وقت اور بھی بڑھادی جائیں گی جب پاکستانی زائرین کے قافلے اربعین حسینی میں شرکت کے لئےیہاں سے گزریں گے۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ : یہ’’ زائر سرا‘‘ مناسب فلاحی وسائل کے ساتھ پاکستانی زائرین کے لئے آج سے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ زائرین یہاں پر اپنی تھکن مٹا کر نئی توانائی کے ساتھ مشہد مقدس کے اپنے معنوی سفر پر آگے بڑھ سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی میزبانی اور احترام میں قوم ، ملت ، زبان ، فرہنگ ، مذہب ، غربت اور امارت کوئی اہمیت نہیں رکھتی ، جو بھی امام رضا علیہ السلام کی زائر سرا میں قدم رکھے گا وہ ولی خدا اور حجت خدا کا مہمان ہوگا اور بہترین انداز میں اس کی خدمت اور احترام ہمارا فریضہ ہے۔
انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا : اس زائر سرا اور حرم مطہر کی خدمات میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ حرم مطہر کی طرح یہاں پر بھی امام رضا علیہ السلام کے مہمانوں کی خدمت کے لئے انتطامات موجود ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر جاوہ کی زائر سرا سے متعلق کاموں کو اس طرح کیا جائے کہ جس سے اس علاقے کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے اور اس کا ماحول اور فضا ایسی ہو کہ زائرین ہی نہیں بلکہ اس مقدس جگہ پر رہنے والے عام لوگ بھی مستفید ہوسکیں ۔
واضح رہے کہ امام رضا علیہ السلام کی زائر سرا میں ایک وقت میں 3 ہزار افراد کی میزبانی کی گنجائش موجود ہے ۔








