دنیا

قندہار میں طالبان کی داعش خراسان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ، 8 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: افغان طالبان نے ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے ٹھکانوں پر کریک ڈاؤن آپریشن کر دیا، جس کے دوران 5 داعش جنگجو سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے قندھار کے چار اضلاع میں داعش خراسان کے ٹھکانوں پر کریک ڈاؤن آپریشن کیا۔ دو طرفہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں داعش کے 5 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 10 کو حراست میں لے لیا گیا۔ کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران طالبان کو بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

یہ کارروائی داعش خراسان کی جانب سے افغانستان میں شیعہ مساجد اور ایک ملٹری اسپتال میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے قندھار میں طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی نے بتایا کہ 4 داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد ایک جنگجو نے اپنے گھر میں خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی جوانوں کو امریکی بنانے کا منصوبہ ’’ آئیلیپ ‘‘ امسال بھی جاری رہے گا، امریکہ

دوسری جانب طالبان انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے ہلاک ہونے والے داعش جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان نے امام بارگاہوں، مسافر بس، طالبان کے سکیورٹی قافلوں اور ملٹری اسپتال پر حملے میں کابل کے سکیورٹی چیف کو شہید کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے پکتیا میں دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبے پکتیا میں دو خواتین کی لاشیں برآژد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button