علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور آصف علی زرداری کے درمیان اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

15 نومبر, 2021 20:14

شیعیت نیوز: سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس کے درمیان زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے باجوڑ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

سابق صدر آصف علی زرداری اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سابق صدر آصف زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی ۔

اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، تنظیم الاعوان پاکستان کے صدر فاروق اعوان ودیگر بھی شریک تھے ۔

11:22 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔