اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے جاسوسی میں مصروف امریکی ڈرون اسکین ایگل کو مار گرایا

شیعیت نیوز: یمنی فوج نے ملک کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف ایک اور امریکی ڈرون اسکین ایگل کو مار گرایا۔ دوسری طرف یمن پر سعودی عرب کی تازہ بربریت میں 4 یمنی شہید ہوگئے جن میں 3 بچے شامل ہیں۔

یمنی فورسز کے مطابق جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبے مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد بکثرت استعمال کرتا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے سنیچر کے روز اس واقعے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بنا یہ ڈرون صوبے مآرب کے ’الجوبہ‘ علاقے میں یمنی فورسز کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا نشانہ بنا۔

یحیی سریع نے مزید بتایا کہ اس ڈرون کو ایک خاص اسلحے سے مار گرایا گیا جسکی تصویر جلد ہی شائع کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فورسز نے اس ڈرون کو مار گرانے کے ساتھ ہی رواں سال میں اب تک 6 اسکین ایگل ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کی صیہونی دشمن سے مقابلہ کرنے کے نئے میزائل سسٹم کی رونمائی

دوسری جانب یمن پر سعودی عرب کی تازہ بربریت میں 4 یمنی شہید ہوگئے جن میں 3 بچے شامل ہیں۔

سعودی عرب نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے التحیتا شہر پر جمعہ کو ہوائی حملہ کیا جس میں تین بچوں سمیت چار لوگ شہید اور دو لوگ زخمی ہوئے۔

یمنی فورسز نے یہ پیشرفت ایسی حالت میں حاصل کی ہے کہ سعودی اتحاد کی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے الحدیدہ میں 144 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس سے یمنی عوام کو اشیاء خورد و نوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یمنی عوام کی استقامت کے سامنے سعودی عرب اور اس کے اتحادی اب تک اپنے بیان کردہ کسی ہدف خاص طور پر اپنے پٹھوؤں کو اقتدار میں واپس لوٹانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button