حماس کے ڈرون طیارے نے غیرمعمولی بلندی پر پرواز کی، اسرائیلی ریڈیو
شیعیت نیوز: جمعرات کو اسرائیلی ریڈیو نے چند روز قبل غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کے مناظر کا انکشاف کیا۔
اسرائیلی ریڈیو ’’ریشیٹ بیٹ‘‘ ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ طیارہ غزہ کی پٹی کو عبور کر کے سمندر کی طرف بڑھا اور بہت اونچائی پر پہنچ گیا۔
اس نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ’’امیکم نورکین‘‘ نے طیارہ بہت چھوٹا ہونے کے باوجود اسے مار گرانے کا فیصلہ دیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اس پر فائرنگ آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل سے کی گئی تھی۔
ریڈیو نے کہا کہ ڈرون طیارے کو مار گرانے کی اصل وجہ ابھی تک راز ہے۔اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ طیارہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب 2006 سے اسلامی مزاحمت کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، سید حسن نصر اللہ
دوسری جانب تحریک حماس کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ ان کی تحریک کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تحریک حماس صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینیوں بالخصوص ہڑتال پر بیٹھے قیدیوں کی صورت حال پر نزدیک سے نظررکھے ہوئے ہے اور ان کی آزادی کے لئے لازمی اقدامات انجام دے رہی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تحریک حماس نے ریاض میں قید اس تحریک کے قیدیوں کی رہائی کے لئے گزشتہ دو دنوں کے دوران بہت سے ممالک سے ٹیلی فونی رابطہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے بارہا فلسطینی قیدیوں کی جلد سے جلد رہائی پرزوردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کے عامل صیہونی ہیں۔ چھے ستمبر کو جلبوع جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کے باہرنکلنے اور صیہونی حکومت کے سیکورٹی ڈھانچے کو سخت نقصان پہنچنے کے بعد اس حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات سخت کردیئے ہیں۔







