حماس کو ایران کے ساتھ اچھے روابط کی برقراری پر فخر ہے، خلیل الحیہ
شیعیت نیوز: حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس کو ایران کے ساتھ اچھے روابط کی برقراری پر فخر ہے اور وہ کبھی بھی اسے نہیں چھپائے گا اور ایران کی حمایت ہی استقامتی محاذ کی طاقت کا باعث بنا ہے۔
حماس کے رہنما خلیل الحیہ نےاس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران حماس کی مکمل اوربھر پور طریقے سے حمایت کر رہا ہے کہا کہ ایران کی جاری حمایت ہی فلسطین میں استقامتی محاذ کی طاقت و توانائی کا باعث بنی ہے۔
حماس کے رہنما نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممالک، شخصیات اور جن اداروں نے اسرائیل کے سابتھ روابط برقرار کئے در اصل انہوں نے فلسطینی عوام کی پیٹھ پرخنجر گھونپا ہے۔
انہوں نے محدود فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ محدود فلسطینی انتظامیہ اس وقت فلسطینی عوام کے کاندھوں پر ایک بھاری بوجھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن فوج نے الجوجہ علاقے میں امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا
دوسری جانب فلسطینی ’این جی اوز‘ نیٹ ورک نے قابض اسرائیلی فوج کے نام نہاد ’’سینٹرل ریجن کمانڈر‘‘ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی چھ این جی اوز کو دہشت گرد کے طور پر درجہ بندی کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی اور باطل قرار دیا ہے۔
ایک پریس بیان میں نیٹ ورک نے قابض صیونی ریاست کی طرف سے جاری کردہ تمام فارمولوں سے نمٹنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا جب کہ وہ بڑھتی ہوئی کارروائیوں، سول اداروں پر قابض صیہونی ریاست کو نشانہ بنانے، اور حالیہ فیصلے کے مضمرات پر انتباہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، انسانی حقوق کی کونسل اور بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ بستیوں اور فلسطینی این جی اوز کو نشانہ بنانے پر تبادلہ خیال کے لیے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے۔
این جی اوز نیٹ ورک نے فلسطینی علاقوں میں اپنی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے قابض صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔







