اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب بڑی بربادی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کااہم دہشتگرد گرفتار

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کےاہم دہشت گرد ارقم عزیز کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک جعفریہ کی بحالی کیلئے ہمیں تحریک لبیک جیسا راستہ اختیارکرنے پر مجبورنہ کیاجائے، علامہ سبطین سبزواری

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد کا نام ارقم عزیز اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، تفتیش کے دوران دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 14 رائفلز، مشین گنز، گرنیڈ لاؤنچر، راکٹ لاؤنچر، گولیاں ، بال بیرنگ اور دیگر مواد شامل ہے۔

دہشتگرد حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد کوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button