دنیا

’’اونروا‘‘ زوال کی سمت گامزن ہے، فلپ لازارینی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین کے بجٹ میں کٹوتی اور برطانیہ کا امداد کو نصف کرنا ریلیف ایجنسی کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے ’UNRWA‘ کو اپنی بنیادی گرانٹ 2020 میں 42.5 ملین پاؤنڈ سے 2021 میں 20.8 ملین پاؤنڈز سے 50 فیصد سے کم کر دی۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) کے کمشنرجنرل فلپ لازارینی جو مغربی کنارے اور غزہ کے ساتھ اردن، شام اور لبنان میں فلسطینیوں کی خدمت ہے نے گارڈین کو بتایا کہ ایجنسی وجودی بحران کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممتاز خطیب اہل بیتؑ،شعلہ بیاں مقرر، شاعراور معروف بینکارشہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفریؒ کو بچھڑے 9 برس بیت گئے

اس سال 100 ملین ڈالر کےبجٹ کی کمی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا مزاج غم و غصہ، بڑھتا جا رہا ہے اور وہ مایوسی کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کا کوئی ادارہ بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے مالی طور پر جدوجہد کرتا ہے تو ان کے پاس بجٹ کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں حکومت مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو رات کے وقت کئے گئے لندن کے ٹرافلگراسکوائر پر برطانوی حکومت کے مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی اور 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مظاہرین نے وزیراعظم بوریس جانسن کی تصویر کو بھی آگ لگا دی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ لندن میں جمعہ کی رات ہونے والے مظاہرے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ہمارے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button