دنیا

امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی ترک کر دے، چین

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی اپنائی گئی غلط پالیسی قرار دیا اور امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے میں واپس آ کر اس پر عملدرآمد کریں۔

انہوں نے ایک صحافی کی جانب سے حال ہی میں بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے بورجام پر درست انداز میں عملدرآمد ہی اس تنازعہ کا واحد مناسب حل ہے اور چین بورجام کو درست راستے پر واپس لانے کی بھرپور انداز میں حمایت کرتا ہے۔‘‘

یاد رہے فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے حال ہی میں ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے وابستہ 1500 قبائلی رہنما اور جنگجو انصاراللہ میں شامل

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے متعلق امریکی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ کا اصل قصوروار ہونے کے ناطے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ پر مبنی اپنی غلط پالیسی ترک کر دے۔ ایران بھی بورجام کے تحت محدودیتیں دوبارہ بحال کرے اور باقی ممالک اس بارے میں مثبت کردار ادا کریں۔

وانگ وین بین نے ویانا میں جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ تک انجام پانے والی مذاکرات کی نشستوں میں بہت اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ تمام فریقین کو جلد از جلد مذاکرات بحال کرنے چاہئیں اور باقیماندہ موضوعات کے حقیقت پسندانہ حل کی تلاش کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح تمام فریقین سے قریبی رابطہ برقرار رکھے گا اور تعمیری ہونے کی صورت میں ان مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ اسی طرح اپنے قانونی حقوق اور مفادات کی بھرپور حفاظت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button