عراق

عراق کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، شیخ قیس خزعلی

شیعیت نیوز: عراق کی تحریک عصائب اہل حق کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابات کے نتائج میں تبدیلی نہ کی گئی تو وہ ایسے دلائل عدالت کو پیش کر دیں گے جو انتخابات کے باطل ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق شیخ قیس خزعلی نے کہا کہ عراق کے سب سے بڑے سیاسی گروہ کی نظر سے ملک میں ہوئے حالیہ پارلیمانی انتخابات باطل ہیں۔

عصائب اہل حق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حتیٰ انتخابات میں شریک ہونے والے افراد بھی انہیں تسلیم نہیں کر رہے کیوں کہ ان کے پاس بھی ایسے پختہ ثبوت موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حق کے حصول تک اعتراضات کا سلسلہ جاری رہے گا کیوں کہ انتخابات میں بدعنوانی کسی قیمت پر معقول اور قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب معافی مانگے، حزب الله کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری

عراق کی استقامتی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الفتح الائنس انتخابات میں ہوئی دھاندلی کے باعث پارلیمنٹ کی اڑتالیس نشستوں سے محروم ہو گیا۔

انہوں نے ووٹوں کی ایک بار پھر ہاتھوں سے گنتی کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ عمل انجام پاتا ہے تو اس کے ذریعے انتخابات میں ہوئی دھاندلی کو ثابت کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح لفظوں میں حکومت کو خبردار کیا کہ اگر انتخابات کے نتائج میں تبدیلی نہیں آتی تو وہ ایسے دلائل اور دستاویزات ملک کی فیڈرل عدالت کے حوالے کر دیں گے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور وہ باطل ہیں۔

خیال رہے کہ عراق کے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے انتخابات کے امیدواروں کی جانب سے چودہ سو شکایات موصول ہونے کے بعد دوہزار پولنگ مراکز میں دوبارہ گنتی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل عراق کا الیکشن کمیشن بارہا یہ دعوا کر چکا ہے کہ ای وی ایم مشینوں کے نتائج اور ہاتھوں سے ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں مطابقت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button